پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں تیزی سے اضافہ ہواہے ، اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار 53 فیصد تک پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر دو کروڑ 51 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار کیے گئے ۔ ان میں ایک کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ ٹو جی فیچر فون شامل ہیں۔ پاکستان نے موبائل فون کی مجموعی ملکی ضرورت کا 94 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں ایک شاندار کامیابی ہے ۔

