وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں باربار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں ون وےکی خلاف ورزی ختم کرنے کےلئے تیس دن کی مہلت یوٹرن کی ری ماڈلنگ سےسڑکیں محفوظ اورمنظم بنائی جائیں گی،حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی فوری طورپر مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تومیرج ہال بھی نہیں ہوگا،میرج ہال کوپارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا،پنجاب میں کم عمربچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کیلئےسخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہوگا،انڈ ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو چھ ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے،پنجاب بھرمیں بس کی چھت پرسواریاں ختم،کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں ٹریفک کی بہتری اور شہری حفاظت کے لیے لاہورکی پانچ ماڈل سڑکوں پرچنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنےلاہور میں ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لیے تیس دن کی فیصلہ کن ڈیڈ لائن مقررکر دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔