ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج؛ پاکستان اور سری لنکا راولپنڈی میں مدمقابل
ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
سیریز میں پاکستان نے چار میں سے تین میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ سری لنکا نے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے زمبابوے اور پھر پاکستان کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن قائد داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔
دونوں ٹیمیں آج کے فیصلہ کن مقابلے میں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔