انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ: محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

0

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے چوتھے روز ہونے والے مقابلے میں انہوں نے تھائی لینڈ کے باکسر جکراوت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باکسر نے اپنی محنت اور لگن سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی محمد وسیم کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی باکسر نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے دوسرے بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز نے حصہ لیا، جن میں 6 پاکستانی اور 38 غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے۔ جناح اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اس ایونٹ میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور مراکش سے باکسرز اور آفیشلز شریک ہوئے۔

محمد وسیم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.