پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ روانہ

0

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے وطن نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ لاہور سے روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے چہرے پر تھکن نظر آرہی ہے، لیکن وہ خوش ہیں اور گھر واپسی کے لمبے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو بہت یاد کر رہے ہیں اور چند ہفتوں کی بریک اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے۔ انہوں نے سیزن کا اختتام جیت کے ساتھ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تین میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گا، جبکہ جنوری کے آخر میں آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.