وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے معاشی شرح نمو میں 0.5 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹس کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پائیدار معیشت، گرین فنانس اور موسمیاتی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا۔ کہا حالیہ سیلاب سے معاشی شرح نمو میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔
وزیر خزانہ نے ایس ایم ایز کے مالیاتی نظام کی بہتری اور دستاویزی عمل میں مدد ضروری قرار دی۔ ملاقات میں پاکستان کی درجہ بندی اور پائیدار مالیاتی فریم ورک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی اکاؤنٹنگ اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے انشورنس، پنشن اور کیپٹل مارکیٹ اصلاحات پر بریفنگ دی دی۔ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کو مالیاتی تعلیم میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

