شام میں نیا سرکاری اخبار ’’الثورہ السوریہ‘‘ شائع، پانچ سال بعد پرنٹ میڈیا کی واپسی
دمشق: شام میں پیر کے روز سرکاری اخبار الثورہ السوریہ کا پہلا پرنٹ شمارہ شائع کیا گیا، جو صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شروع ہونے والا نیا سرکاری میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ملک میں پانچ سال بعد پرنٹ میڈیا کی واپسی عمل میں آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسد حکومت نے کووڈ–19 وبا کے دوران بڑھتے ہوئے اخراجات اور ترسیل کے مسائل کے باعث پرنٹ اخبارات کی اشاعت روک دی تھی۔ نیا اخبار الثورہ السوریہ سابق سرکاری اخبار الثورہ کی جگہ لے رہا ہے، جو اسد دور میں حکومتی مؤقف کا ترجمان تھا۔
تقریبِ رونمائی کے موقع پر وزیر اطلاعات حمزہ مصطفیٰ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نیا اخبار عوام کے مسائل، روزمرہ زندگی اور امیدوں کو آزادانہ اور کھلے مکالمے کے ذریعے اجاگر کرے۔
اسد دور کے دوران میڈیا کو سخت ریاستی کنٹرول کا سامنا تھا، صحافیوں کو ہراساں کیا جاتا تھا اور سرکاری میڈیا مکمل طور پر حکومتی بیانیہ دہراتا تھا، جب کہ نجی میڈیا انتہائی محدود دائرے میں کام کرتا تھا۔
نئے حکام نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری نیوز ایجنسی SANA سمیت متعدد پرانے اداروں کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے جبکہ نجی اشاعتوں کو بھی دوبارہ کام کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے ملک میں میڈیا کے نئے دور کا آغاز تصور کیا جا