کراکس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امن کے نام پر کسی بھی صورت امریکی غلامی یا بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ وینزویلا خودمختاری، برابری اور آزادی کی بنیاد پر امن چاہتا ہے، اور نہ کبھی کسی نوآبادی بنے گا اور نہ ہی کسی طاقت کا تابع۔
صدر مادورو نے کہا کہ گزشتہ 22 ہفتوں سے جاری امریکی فوجی اقدامات نفسیاتی دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ ان کے مطابق وینزویلا کی اصل طاقت عوام کی شمولیت، شعور، ریاستی اداروں کی مضبوطی، دفاعی صلاحیت اور وطن کی تعمیر کے عزم سے تشکیل پاتی ہے، جو ملک کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کا مقصد وقار کے ساتھ امن کا تحفظ ہے اور اس کے لیے سیاسی خودمختاری کا دفاع اولین شرط ہے۔

