اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ ممکنہ معاہدہ حالات میں بہتری کی صورت میں جلد طے پا سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایسا معاہدہ مثبت جذبے اور بنیادی اصولوں کی واضح سمجھ پر ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل دمشق سے ماؤنٹ ہرمن تک مکمل غیر عسکری بفر زون کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے، جبکہ سرحدی کمیونٹیز اور شمالی محاذ پر عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق دروز کمیونٹی کے تحفظ اور دہشتگرد کارروائیاں روکنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی علاقوں سے زمینی، میزائل اور دیگر حملوں کو روکنا ضروری ہے، اور مجوزہ بفر زون میں ماؤنٹ ہرمن سمیت قریبی مقامات کا شامل کیا جانا چاہیے۔

