پاک۔بھارت تناؤ سمیت آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں "ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل ملنا چاہیے” ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں دنیا میں جنگیں رکوانے کی کوششوں پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، تاہم وہ اس حوالے سے کوئی لالچ نہیں رکھتے۔ کابینہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے پر نوبیل انعام دینے کی بات کی گئی، مگر یہ نہیں دیکھا گیا کہ وہ پاک۔بھارت تناؤ سمیت آٹھ مختلف جنگیں رکوا چکے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایک نوبیل انعام یافتہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ وہ اس اعزاز کے حق دار تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں کی فکر رہتی ہے، اسی لیے وہ تنازعات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ آٹھ جنگیں ختم کروا چکے ہیں، جبکہ نویں یعنی روس۔یوکرین جنگ بھی جلد اختتام کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا حل آسان نہیں، لیکن اس سمت میں کوششیں جاری ہیں۔