اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے منافع میں اضافہ کرنے کی تجویز دیدی۔
تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے منافع میں اضافے کے معاملے پر غور کےلیے وزارت پیٹرولیم نے آج شام تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں مارجن پر نظرثانی کیلئے اتقاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔
ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافے کی سمری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق اوگرا نے کمپنیوں کے مارجن میں 1روپے 35پیسے اضافہ تجویز کردیا، اوگرا کی ڈیلرز مارجن میں بھی ایک روپے 40پیسے اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔
آئل کمپنی ایڈوائزری کونسل نے کمپنیوں کا مارجن 2.13 روپے بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن مارجن 16 روپے فی لیٹر کرنے کی خواہاں ہے۔

