کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات — آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی: رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں اُن کی ملاقات پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک–سعودی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور دیرینہ برادرانہ عسکری تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا۔

کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.