راجستھان میں تربیتی مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک افسر ہلاک

0

راجستھان: بھارتی فوج میں پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ایک بار پھر سامنے آگئی، ریاست راجستھان میں تربیتی مشق کے دوران ٹینک ڈوبنے سے ایک سپاہی جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں فوجی مشق کے دوران ٹینک نہر عبور کرتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ ٹینک میں موجود دو اہلکار باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ایک سپاہی پھنس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ امدادی ٹیموں کی تاخیر کے باعث ہلاک اہلکار کی لاش جائے حادثہ سے کافی دور سے ملی۔

ریسکیو اور سول ڈیفنس فورس نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد لاش برآمد کی۔ یہ واقعہ بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران پیش آنے والے حادثات کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

اس سے قبل جون 2024 میں لداخ میں دریا عبور کرنے کی مشق میں پانچ اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ اکتوبر 2022 میں فائرنگ مشق کے دوران ٹینک پھٹنے سے دو اہلکار جان سے گئے اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ ایسے واقعات بھارتی فوج میں حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ مہارت کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.