امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ملزم افغان شہری نکلا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویئر میں گرفتار ہونے والے شخص کے پاکستانی شہری ہونے کی تردید کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا امریکا میں گرفتار شخص لقمان خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔لقمان خان ڈیلاؤیئر یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ جو افغان والدین کے گھر پاکستان میں پیدا ہوا اور بعد میں امریکہ منتقل ہوگیا۔
بیان کے مطابق لقمان خان کے پاس امریکا اور افغانستان کی دہری شہریت ہے، امریکی شہر ڈیلاویئر سے گرفتار افغان شہری لقمان کا زیادہ وقت افغانستان میں گزرا۔ بھارتی میڈیانے بے بنیاد خبریں پھیلائیں اور پاکستان کو بدناسے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ سازش ناکام بنادی گئی۔
افغان نژاد لقمان خان کو 24نومبر کو ڈیلاویئر سے گرفتار کیاگیا۔ افغان شہری کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئی اور ایک منشور ملا، جس میں اُس نے ولمنگٹن کیمپس میں بڑے حملے میں سب کو مار دینے اور شہادت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

