انسپکٹر ارم خانم ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں دو گولڈ میڈل کے ساتھ نمایاں
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ یہ عالمی مقابلے سری لنکا میں منعقد ہوئے۔
سی پی او راولپنڈی خالد حمدانی کے مطابق ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اول پوزیشن حاصل کر کے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارم خانم محکمہ پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں اور ان کی اس کامیابی پر پوری فورس کو فخر ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ وطن واپسی پر راولپنڈی پولیس لائنز میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں افسران اور اہلکاروں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔