قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات نہایت حساس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور ثالثی فریق فائر بندی کے اگلے مرحلے کی طرف پیش رفت کے لیے سرگرم ہیں۔
23 ویں دوحہ فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک کیے گئے اقدامات کو مکمل جنگ بندی نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ محض ایک عارضی وقفہ ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے مطابق "ہم ایک اہم لمحے پر ہیں لیکن ابھی وہاں تک نہیں پہنچے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی اسی وقت مکمل ہو سکتی ہے جب اسرائیلی افواج غزہ سے مکمل انخلاء کریں اور مستقل بنیادوں پر فائر بندی پر اتفاق ہو جائے۔

