مسقط — عمان کی وزارتِ محنت نے توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں مخصوص تکنیکی پیشوں کے لیے لازمی پیشہ ورانہ لائسنسنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 دسمبر 2025 سے باضابطہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق اب اس شعبے میں کام کرنے والے تمام کارکنان، تکنیشنز اور کمپنیوں کو مخصوص اسکل لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا جس کی نگرانی Omani Association for Energy & Mining Skills انجام دے گی۔
وزارتِ محنت نے واضح کیا کہ کمپنیوں اور ملازمین کو 1 جون 2026 تک اصلاحی مدت (Correction Period) دی گئی ہے، جس کے دوران ورک پرمٹ کی تجدید یا نیا اجرا اس وقت بھی ممکن ہوگا جب ملازم نے لائسنس کے لیے ابھی درخواست نہ دی ہو۔
تاہم 1 جون 2026 کے بعد ورک پرمٹ صرف اسی صورت میں جاری یا رینیو ہوگا جب متعلقہ فرد کے پاس توانائی و کان کنی اسکل یونٹ کا باقاعدہ لائسنس موجود ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ لائسنسنگ نظام کے نفاذ کا بنیادی مقصد:
✔ افرادی قوت کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ
✔ لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا
✔ کام کے معیار اور سیفٹی اسٹینڈرڈز کو بہتر بنانا
وزارت نے جن اسامیوں کو لائسنس کے دائرہ کار میں شامل کیا ہے ان میں نمایاں پیشے شامل ہیں:
-
HSE ایڈوائزر
-
ویلڈر
-
ڈرِلر، ٹول پشر، دریک مین
-
موبائل کرین و فورک لفٹ آپریٹر
-
CNC آپریٹر، مشین آپریٹر
-
مکینیکل و الیکٹرکَل ٹیکنیشنز
-
ایکسکیویٹر آپریٹر
-
فٹنگ و اسمبلی ٹیکنیشن
-
اسٹرکچرل اسٹیل ورکر
-
اور کئی دیگر تکنیکی پیشے
وزارت نے تمام کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن پر بھرپور عمل کیا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں تعطل یا ورک پرمٹ معطلی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے وزارتِ محنت کا ہیلپ سینٹر 80077000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
