یورپ امریکی مداخلت قبول نہیں کرے گا: یورپین کونسل صدر انتونیو کوسٹا

یورپ امریکی مداخلت قبول نہیں کرے گا: یورپین کونسل صدر انتونیو کوسٹا

برسلز — یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنی سیاست میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کوسٹا نے پیر کو برسلز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم جو بات قبول نہیں کر سکتے، وہ یورپی سیاست میں مداخلت کی دھمکی ہے۔ امریکا یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ یورپ میں کون سی سیاسی جماعتیں اچھی ہیں اور کون سی بری۔ امریکا یہ بھی طے نہیں کر سکتا کہ یورپ کے نزدیک آزادیٔ اظہار کا کیا تصور ہے۔”

انتونیو کوسٹا، جو یورپین کونسل کے صدر کی حیثیت سے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں، نے کہا کہ اگرچہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات پہلے ہی موجود تھے، مگر نئی امریکی حکمتِ عملی اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا

  • امریکا یورپ کا ایک اہم اتحادی اور اقتصادی شراکت دار ہے، مگر یورپ کو خودمختار رہنا چاہیے۔

  • روس نے نئی امریکی حکمتِ عملی کو اپنے نقطۂ نظر سے زیادہ ہم آہنگ قرار دیا، جو تشویشناک ہے۔

  • نئی حکمتِ عملی یوکرین کی جنگ میں منصفانہ اور پائیدار امن کی حمایت نہیں کرتی بلکہ صرف محاذ آرائی کے خاتمے اور روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے یورپ کے لیے ایک نئی سکیورٹی حکمتِ عملی جاری کی ہے جس میں یورپی پالیسیوں پر کھلی تنقید کی گئی ہے۔ کوسٹا کے مطابق، اگرچہ یورپ اتحادی ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے امریکی نقطۂ نظر کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے