35ویں نیشنل گیمز کراچی — پنجاب کا شاندار میڈل میلہ جاری، کراٹے، ریسلنگ، جمناسٹک اور فنسنگ میں گولڈ میڈلز اپنے نام

35ویں نیشنل گیمز کراچی — پنجاب کا شاندار میڈل میلہ جاری، کراٹے، ریسلنگ، جمناسٹک اور فنسنگ میں گولڈ میڈلز اپنے نام

کراچی – 35ویں نیشنل گیمز میں کراچی کے مختلف وینیوز پر منگل کے روز بھی ایونٹس کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا، جس میں پنجاب کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد کیٹیگریز میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔

کراٹے میں پنجاب کی دو گولڈ کامیابیاں

کراٹے ایونٹ میں پنجاب کی زارا نے مائنس 55 کلوگرام جب کہ حمنہ جاوید نے مائنس 60 کلوگرام کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

ریسلنگ اور جمناسٹک میں بھی پنجاب کا ہی راج

  • ریسلنگ میں پنجاب کے محمد عبداللہ نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

  • جمناسٹک میں پنجاب کے محمد وقاص نے شاندار پرفارمنس کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

سوئمنگ میں سلور اور چار براؤنز میڈلز

سوئمنگ مقابلوں میں پنجاب کی ٹیم نے ایک سلور اور چار براؤنز میڈلز حاصل کیے:

کیٹیگری تمغہ ایوارڈ یافتہ
بوائز 4×100 فری اسٹائل ریلے سلور پنجاب ٹیم
200 میٹر بریسٹ اسٹروک (بوائز) براؤنز پنجاب
گرلز 50 میٹر بٹر فلائی براؤنز رانیہ عدنان خان
گرلز 100 میٹر فری اسٹائل براؤنز شازنہ شاہد
گرلز 4×100 فری اسٹائل ریلے براؤنز پنجاب ٹیم

تائیکوانڈو میں 16 میڈلز مکمل

پنجاب نے تائیکوانڈو میں اب تک 8 سلور اور 8 براؤنز میڈلز حاصل کر لیے۔
ریسلنگ میں فراز خان نے سلور جبکہ رانا فیضان نے 92 کلوگرام کیٹیگری میں براؤنز میڈل جیتا۔

دیگر مقابلے

  • ویٹ لفٹنگ 53 کلوگرام کیٹیگری میں ایمان فاطمہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

  • بیڈمنٹن میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں اپنے نام کیں:

    • رضا علی عابد نے آرمی کے سدید انجم بشیر کو 3-0 سے شکست دی

    • جلیس کونین نے گلگت بلتستان کے اکرام اللہ کو 2-0 سے ہرایا

    • ایمل منیب نے خیبرپختونخوا کی لائبہ مشتاق کو 2-0 سے مات دی

    • حمیمہ عثمان نے آزاد کشمیر کی مدیحہ الیاس کو 2-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے