ٹرمپ کی امن منصوبے پر جواب کے لیے یوکرین کو کرسمس تک ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی امن منصوبے پر جواب کے لیے یوکرین کو کرسمس تک ڈیڈ لائن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مجوزہ امن منصوبے پر حتمی مؤقف فراہم کرنے کے لیے ایک اور ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو کرسمس سے قبل جواب دینا ہوگا، جبکہ مجوزہ معاہدے کے تحت امریکی سکیورٹی ضمانتوں کے بدلے یوکرین کو کچھ علاقے روس کے حوالے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا نے امن مذاکرات میں واضح کیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے حقیقی سکیورٹی گارنٹیز چاہتا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے پی یو آر ایل میزائل سسٹم کی خریداری روکنے کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی، البتہ مذاکرات حساس مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ یوکرین اور یورپی شراکت دار نئے مسودے پر نظرِ ثانی شدہ تجاویز جلد امریکا کے حوالے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی کئی بنیادی شقیں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں ہونے والے اجلاس میں طے کر لی گئی ہیں، جبکہ مکمل دستاویز امریکا کے سامنے پیش کیے جانے کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے