شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور : تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر  کے مطابق پی ٹی آئی  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتےکی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد  انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس15 روز میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے