پی سی بی نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان کردیا

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے 12 پارٹیوں کی بڈنگ، پی سی بی کو عالمی سطح پر زبردست رسپانس

لاہور — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ روڈ شو 13 دسمبر کو نیویارک میں ہوگا، جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لیگ کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا روڈ شو میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس عالمی تشہیری مہم سے پی ایس ایل کی مارکیٹ ویلیو، اسپانسرشپ مواقع، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ اس سے لیگ کے مستقبل، مالی استحکام اور عالمی کرکٹ مارکیٹ میں پاکستان کے مقام کو مزید تقویت ملے گی۔

پی ایس ایل کا لندن اور نیویارک جیسے بڑے عالمی مراکز میں پروموشن پاکستان کرکٹ کے لیے نئی تجارتی راہیں کھولنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے