امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے

نیتن یاہو کو معافی نہ دینا “شرمناک” ہوگا،اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، ٹرمپ

واشنگٹن – امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باضابطہ طور پر قانون بن گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ مسلح افواج کی مجموعی صلاحیت میں مزید بہتری لانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

قانون کے مطابق یہ بل امریکا کے "پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈا” کے تحت دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ "گولڈن ڈوم” فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے لیے خطیر فنڈز فراہم کرے گا، جسے امریکا کے اسٹریٹجک دفاعی ڈھانچے کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) ہر سال امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق ترجیحی اہداف کا تعین کرتا ہے، اور یہ قانون آئندہ سال کے لیے دفاعی حکمتِ عملی کی سمت متعین کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس قانون کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکا کو عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز اور سلامتی کے خدشات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے