پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

0

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج ، ایم تھری فیض پور سے سمندری  تک بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں ، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند کردی گئی۔

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر  ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کے دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.