زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تین روزہ گرے ہاؤنڈ ریس کا آغاز

0

فیصل آباد – زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیزہ بازی گراؤنڈ میں تین روزہ گرے ہاؤنڈ ریس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد گرے ہاؤنڈ کتے حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کا انعقاد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف فارم کی جانب سے قیصر سلیم بخاری گروپ اور گل گروپ کے اشتراک سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد صحت مند تفریح کے فروغ کے ساتھ دیہی ثقافت اور کھیلوں کو اجاگر کرنا ہے۔

افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر ہارون زمان، رانا جاوید سرور، چوہدری نوازش چٹھہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ کاشتکاروں، زرعی ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان روابط مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ہارون زمان کا کہنا تھا کہ آج کا انسان مختلف ذہنی دباؤ اور الجھنوں کا شکار ہے، ایسے کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں کے انعقاد سے عوام کو ذہنی سکون اور مثبت مصروفیات میسر آتی ہیں۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کے دوران مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ شائقین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تین روزہ ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.