شمال بالائی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش،کئی علاقوں میں دیواریں گر گئیں ، درخت اکھڑ گئے

0

شمال بالائی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

چمن شہر، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کےکھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔

شمال بالائی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بار ش کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز ژالہ باری ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔چترال لوئر اور اپر میں بھی وقفے وقفے سے بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ماہ بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس سے  شمالی بلوچستان میں جاری طویل خشک سالی کا خاتمہ ممکن ہو سکےگا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.