نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی

0

ماؤنٹ مانگنوئی، نیوزی لینڈ – نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست دی اور تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔

ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا، لیکن مہمان ٹیم صرف 138 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جان کیمپبل صرف 16 رنز بنا سکے اور ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اعجاز پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز اور دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 306 رنز بنا کر ڈکلیئر کی، جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 420 رنز سکور کیے تھے۔

میچ کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ جبکہ جیکب ڈفی کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.