نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایف بی آر نے نئے بجٹ کے حوالے سے ٹیکس تجاویز مانگ لیں۔
ایف بی آر کے مطابق کسٹمز قوانین میں ترامیم کیلئے 10 فروری تک سفارشات طلب کرلی گئیں، چیف کلیکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
تمام فیلڈ فارمیشنز کو بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کردی گئی، فیلڈ فارمیشن کا نام، تجاویز، ترامیم کا جواز، ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل ہیں۔
ٹیکس تجاویز کی تیاری کیلئے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس بھی قائم کردیا گیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری ٹیکس پالیسی آفس کی نگرانی میں ہوگی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ ہے، تنخواہ دار طبقے کو چادر دیکھ کر ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

