اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں حماس کے ایک اعلیٰ کمانڈر رائد سعد کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں تنظیم کا ایک اہم مالی معاون بھی مارا گیا تھا۔
آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان کرنل آویچائے عدرائی کے مطابق عبدالحی زقوت، جو حماس کے فنانس ڈویژن میں خدمات انجام دے رہے تھے، 13 دسمبر کو رائد سعد کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں موجود تھے اور اسی حملے میں شہید ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران زقوت ریاست اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے مقصد سے دسیوں ملین ڈالر اکٹھے کرنے اور انہیں حماس کے عسکری ونگ کو منتقل کرنے کے ذمہ دار تھے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس کارروائی کا مقصد حماس کی عسکری اور مالی صلاحیتوں کو کمزور بنانا تھا۔

