پاکستان کو SAFF بوائز انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

0

پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) نے بوائز انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی ہے۔ یہ عالمی نوعیت کا ایونٹ اگست 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔

چیمپئن شپ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی انڈر 17 فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نہ صرف خطے میں فٹبال کے فروغ کو تقویت ملے گی بلکہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع حاصل ہوگا۔

کھیلوں سے وابستہ حلقوں کے مطابق اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان میں ملٹی نیشنل فٹبال سرگرمیوں کے فروغ، عالمی اعتماد کی بحالی اور کھیلوں کے مثبت تشخص کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ کامیابی اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار اور پرعزم ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.