ہنڈوراس کے متنازع صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان، ناصری اسفورا کامیاب

0

ہنڈوراس میں 30 نومبر کو ہونے والے ملکی تاریخ کے متنازع ترین صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ نیشنل پارٹی کے امیدوار ناصری اسفورا کامیاب قرار پائے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ناصری اسفورا نے مجموعی طور پر 40.3 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدِمقابل لیبرل پارٹی کے امیدوار سلویڈور نسرالہ 39.5 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق انتہائی کم رہا، جس کے باعث انتخابی عمل پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدوار ناصری اسفورا نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کی قیادت سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا، "میں حکومت کرنے کے لیے تیار ہوں اور آپ کو ہرگز مایوس نہیں ہونے دوں گا۔”

واضح رہے کہ ان انتخابات کے دوران شفافیت، ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نظام پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ ملکی و بین الاقوامی مبصرین نے بھی انتخابی عمل کو غیر معمولی طور پر متنازع قرار دیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.