شمالی کوریا کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

0

شمالی کوریا نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس کی نگرانی خود ملک کے رہنما کم جونگ ان نے کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تجربے کے دوران میزائل نے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جسے پیانگ یانگ کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میزائل تجربے کے موقع پر کم جونگ ان نے 8 ہزار 700 ٹن وزنی نیوکلیئر پاورڈ آبدوز کی تعمیراتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ آبدوز اس کی بحری دفاعی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہوگی۔

ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اور نیوکلیئر آبدوز پروگرام میں تیزی خطے میں سلامتی کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری پہلے ہی پیانگ یانگ کے اسلحہ پروگرام پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.