13 یورپی ممالک اور جاپان کی مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی یہودی بستیوں کی منظوری پر مذمت

0

تیرہ یورپی ممالک اور جاپان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری پر شدید مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف عالمی قوانین کے منافی ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آبادکاری کی سرگرمیاں دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری دی ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایک فلسطینی شہید جبکہ ایک بچے سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ان واقعات کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات کرے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.