امریکا نے فینٹینائل اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے

0

امریکا نے فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے متعدد بھارتی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ لیڈروں کے امریکی ویزے منسوخ کیے جبکہ ان کی جانب سے دی گئی نئی ویزا درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی غیرقانونی ترسیل کے الزامات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے یہ کیمیائی مادے امریکا میں منشیات کے بڑھتے ہوئے بحران کی ایک بڑی وجہ بن رہے ہیں، جہاں زائد مقدار کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس میں ایک بیان کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو ان 23 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں جو منشیات کی ترسیل یا غیرقانونی پیداوار میں ملوث قرار دیے جاتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے منسلک عالمی نیٹ ورکس کے خلاف سخت مؤقف کا حصہ ہیں، جبکہ مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.