افغانستان سے تاجکستان پر سرحد پار حملہ، مسلح جھڑپ میں 2 تاجک بارڈر گارڈ ہلاک

0

دوشنبے — تاجکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے سرحد پار حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تاجک بارڈر فورس کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

تاجک حکام کے مطابق سرحدی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے تین دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار، دستی بم اور نائٹ ویژن ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور تاجکستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

تاجک حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے دہشت گرد گروہوں اور اسمگلروں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گا اور کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران افغانستان سے یہ تیسرا سرحد پار حملہ ہے، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.