نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی

0

اسلام آباد — پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی، جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 جبکہ خواتین کے 21 مختلف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جن میں ملک کے نمایاں ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 27 دسمبر کو منعقد ہو گی، جس میں ایونٹس کے ڈراز، شیڈول اور قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ قومی چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی، جبکہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات اور اعزازات تقسیم کیے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.