آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

دبئی / میلبرن — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میچ ریفری نے پچ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اسے پچ ریٹنگ کے چار درجات میں سے تیسرے درجے پر رکھا ہے، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق غیر اطمینان بخش تصور کی جاتی ہے۔

میچ ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایم سی جی کی پچ غیر معمولی طور پر بولرز کے لیے حد سے زیادہ سازگار ثابت ہوئی، جس کے باعث بیٹنگ کے لیے مناسب توازن موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایم سی جی میں کھیلا گیا ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ صرف دو دن میں اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ میچ کے پہلے دن 20 وکٹیں جبکہ دوسرے دن 16 وکٹیں گریں، اور دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کر سکا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اتنے مختصر دورانیے میں ٹیسٹ میچ کا اختتام پچ کے غیر متوازن ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے، جس پر آئی سی سی کی جانب سے کارروائی ایک متوقع اقدام تھا۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت اگر کسی اسٹیڈیم کو مقررہ مدت میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس مل جائیں تو اس گراؤنڈ پر بین الاقوامی میچوں کی میزبانی معطل بھی کی جا سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے