دبئی — عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے گلوب سوکر ایوارڈز میں مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ اعزاز رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال اپنے نام کیا ہے۔
دبئی میں منعقدہ پروقار تقریب میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے پہلی مرتبہ متعارف کرایا جانے والا “رونالڈو گلوب اسپورٹس ایوارڈ” بھی جیت لیا، جسے تقریب کی خاص جھلکیوں میں شمار کیا گیا۔
یمین جمال نے تقریب لوٹ لی
اسپین اور ایف سی بارسلونا کے نوجوان فٹبالر یمین جمال تقریب کے سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جنہوں نے تین بڑے اعزازات اپنے نام کیے۔
انہیں:
-
لالیگا کا بہترین انڈر 23 فٹبالر
-
بہترین فارورڈ
-
اور میراڈونا ایوارڈ
سے نوازا گیا۔
عالمی فٹبال ستاروں کی شرکت
تقریب میں دنیا بھر سے کھیلوں کی نامور شخصیات، فٹبال اسٹارز اور آفیشلز شریک ہوئے، جبکہ ایوارڈز کو عالمی اسپورٹس کمیونٹی میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔
گلوب سوکر ایوارڈز کا مقصد دنیا بھر میں فٹبال اور اسپورٹس کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
