پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ 7 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی

0

اسلام آباد — پاکستان چیس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ 7 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی، جو 9 جنوری تک جاری رہے گی۔

پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایونٹ میں انڈر 20 بوائز اور گرلز کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہوں گے، جن میں ملک بھر سے باصلاحیت جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی یکم جنوری تک اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ یہ ایونٹ نوجوان شطرنج کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.