خالدہ ضیاء کے انتقال پر سوگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی
ڈھاکہ — بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے باعث ملک میں سوگ کی فضا کے پیشِ نظر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے تمام میچز مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سطح پر سوگ کے احترام میں کیا گیا ہے۔
بی سی بی نے مزید بتایا کہ ملتوی میچز کا نیا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلے نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی سیاست کی ایک نمایاں شخصیت تھیں اور ان کے انتقال پر ملک بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔