پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ اور آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر
لاہورہائیکورٹ میں پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ اورآرڈیننس کےخلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں پنجاب حکومت،چیف سیکریٹری اورسیکریٹری قانون کوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ جائیدادکیسز سےمتعلق نئےقانون میں اختیارات انتظامیہ کودینا غیرقانونی ہے،سول کورٹس کا اختیار استعمال کرنا درست نہیں،یہ غیرآئینی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پراپرٹی اونرشپ ایکٹ اورآرڈیننس اوراسکےتحت ہونےوالےتمام اقدامات کالعدم قراردیےجائیں،نئےقانون کےتحت جتنی کاروائیاں کی گئیں،تمام اقدامات ریورس کئےجائیں،ایکٹ اور آرڈیننس کے تحت بننے والی کمیٹیوں،ٹربیونلزکو کام سےفوراً روکا جائے۔