فیصل آباد جھنگ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں14 افراد جاں بحق

0

جھنگ: فیصل آباد جھنگ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ کلی فقیر کے قریب مسافر وین کو پیش آیا ، جس میں 14 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبّی علاج فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلعی افسروں نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.