پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کی جگہ باقاعدہ سفیر متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے حالیہ دورہ کابل کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔۔۔اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے کابل میں پاکستانی چارج ڈی افیئرز کو سفیر کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا۔۔ اقتصادی، سیکورٹی، سی ٹی اور تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور دو برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔۔
