آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر

سڈنی — آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی حالیہ بھارت کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، تاہم اب انہیں ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

جارج بیلی نے بتایا کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ انجری سے بحالی کے مرحلے میں ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی ورلڈ کپ کے آغاز تک مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ابتدائی اسکواڈ ہے اور تیاری کے عرصے کے دوران ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کا ابتدائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ

کپتان میچل مارش،
زیوئیر بارٹلیٹ،
کوپر کنولی،
نیتھن ایلس،
پیٹ کمنز،
ٹم ڈیوڈ،
کیمرون گرین،
جوش ہیزل ووڈ،
ٹریوس ہیڈ،
جوش انگلس،
میتھیو کوہنیمن،
گلین میکسویل،
میتھیو شارٹ،
مارکوس اسٹوئنس،
ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم بھرپور تیاری کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے