پیوٹن کا نئے سال پر خطاب: یوکرین جنگ میں روسی فتح پر پُراعتماد ہیں

Putin

ماسکو — روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا۔

نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے یوکرین میں برسرِ پیکار روسی فوجیوں کو ’ہیرو‘ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلح افواج کی بھرپور حمایت جاری رکھیں۔

انہوں نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ہمیں آپ پر فخر ہے اور ہمیں اپنی فتح پر مکمل یقین ہے۔”

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو درپیش چیلنجز کے باوجود ملک متحد ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روسی افواج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین جنگ کو تقریباً تین سال مکمل ہونے کو ہیں اور عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم محاذ پر کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے