ترکیے میں نئے سال کے پہلے روز فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، استنبول میں ہزاروں افراد کی ریلی

0

استنبول – ترکیے میں سال 2026 کے پہلے روز فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ استنبول کے تاریخی غلطہ پل پر مسلسل تیسرے سال ترک شہریوں نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

ریلی کا آغاز ایا صوفیہ مسجد میں فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعا کے بعد کیا گیا۔ مظاہرین نے ترکیے اور فلسطین کے پرچم تھام رکھے تھے جبکہ فضا فلسطین سے یکجہتی اور آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں، سیاسی کارکنوں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے فلسطین کی آزادی، مستقل امن اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترک عوام فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر سطح پر ان کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت جاری رکھیں گے۔ ریلی کو ترکیے اور فلسطین کے درمیان دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.