سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں بار میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی، 115 زخمی
سوئٹزرلینڈ – سوئٹزرلینڈ کے معروف اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں واقع ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جبکہ 115 افراد زخمی ہیں۔ یہ افسوسناک حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
سوئس حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ متاثرین میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سوئس حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد 8 فرانسیسی شہری لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے۔
حادثے کے بعد اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔