یمنی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے پروازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کر دی
صنعا – یمنی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے شہروں ابوظبی اور دبئی سے پروازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ حالیہ دنوں یمن کے مشرقی علاقوں میں پیدا ہونے والی فوجی اور سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس میں امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
سعودی ذرائع کے مطابق یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ امارات سے پروازوں کی معطلی کا مقصد کشیدگی کو پرامن انداز میں کم کرنا ہے۔ تاہم جنوبی عبوری کونسل نے حکومت کی ہدایات مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد یمنی حکام نے تمام پروازیں روکنے کا حکم جاری کر دیا۔