میئر نیویارک ظہران ممدانی نے حلف اٹھاتے ہی سابق میئر کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دیے
نیویارک — نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرتے ہوئے سابق میئر ایرک ایڈمز کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دیے۔
حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں شہر کی انتظامیہ شفافیت، انصاف اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دے گی۔
میئر ممدانی نے مزید کہا کہ نیویارک کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور شہر کو ایک منصفانہ، محفوظ اور مساوی معاشرے کی جانب لے کر جائیں گے۔