امریکا کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے: نکولس مادورو

0

کراکس — وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم حالیہ مبینہ امریکی حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وینزویلا گزشتہ چند ہفتوں سے امریکی فوجی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

ریاستی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مادورو نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ، تیل اور ہجرت جیسے معاملات پر واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے وینزویلا میں منشیات بردار کشتیوں کے لیے استعمال ہونے والی ایک ڈاکنگ سہولت کو نشانہ بنایا۔

مادورو نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا:

"یہ ایسا معاملہ ہو سکتا ہے جس پر ہم چند دن بعد بات کریں۔”

اگر اس دعوے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ کارروائی لاطینی امریکا میں منشیات کے خلاف امریکی مہم کے دوران پہلا زمینی حملہ تصور کی جائے گی۔

قبل ازیں پیر کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کی ڈاک کو تباہ کر دیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ کارروائی فوج نے کی یا سی آئی اے نے، اور نہ ہی حملے کے مقام کی تفصیل بتائی۔ فلوریڈا کے مارا لاگو ریزورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈاک کے علاقے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا جہاں منشیات سے بھری کشتیوں کو تیار کیا جاتا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.